گورنر سندھ سے کلید بردار کعبہ شیخ محمد الشیبی کی ملاقات


کراچی ..... گورنرسندھ محمد زبیر سے گورنرہاﺅس میںکلید بردارکعبہ شیخ محمد صالح الشیبی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مسلم امہ کی مشکلات کے خاتمہ اور پاکستان کی سلامتی ، استحکام ، ترقی و خوشحالی ، پاک سعودی عرب تعلقات میں مزید اضافہ کے لئے خصوصی دعا ئیں بھی کی گئیں۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کلید بردار کعبہ کی آمد صوبہ اور اس کے عوام کے لئے کسی اعزا ز سے کم نہیں۔پاک سعودی عرب دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ ،ہم آہنگی اور استحکام میں شیخ محمد صالح اہم کردار ادا کررہے ہیں ان کی خدمات کو پاکستانی عوام قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین انتخابات کے موقع پر آپکی آمداور دعائیں پاکستانی قوم کے لئے تحفہ سے کم نہیں ۔سعودی عرب کی اسلامی وحدت ، یکجہتی ، اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے خدمات کو پاکستانی قوم عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، سعودی حکومت اور اس کے مقدس مقامات پاسداران، علماءکرام اور سعودی عوام کے ہر مشکل مراحل میں پاکستانیوں کے لئے جذبات ان کے پاکستان سے والہانہ محبت کے عکاس ہیں۔