ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کیلئے مستقبل کے دروازے کھولدیئے


ریاض...... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ سعودی ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک سال کے دوران سعودی عرب کیلئے مستقبل کے دروازے کھول دیئے۔ الجبیر نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمارے قائد ، ولی عہد محمد بن سلمان کو ہمیشہ وطن عزیز اوردین اسلام کی خدمت کی توفیق عطا کرتا رہے۔ انہوں نے ایک سال میں کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں۔ امیدوں کے دروازے اور مستقبل کی کھڑکیاں وطن عزیز کےلئے کھولدی ہیں۔ الجبیر نے یہ ٹویٹ شہزادہ محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر جاری کی ہے۔