قصیم میں 3عرب حلوائی گرفتار
بریدہ..... قصیم کی تحصیل الخبراء پولیس اسٹیشن نے گھر کے اندر مٹھائیوں کا کارخانہ قائم کرنے والے 3عربوں کو گرفتار کرلیا۔ قصیم پولیس کے ترجمان بدرالسحیبانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 3عرب نوجوان غیر قانونی طریقے سے اپنے مکان کے اندر انواع و اقسام کی مٹھائیاں او رکھانے پینے کی اشیاءتیار کر کے ذخیرہ کئے ہوئے تھے۔ مختلف دکانوں اور افراد کو فروخت کرتے تھے۔ چھاپہ مارنے پر رپورٹ درست ثابت ہوئی۔ تینوں کو گرفتار کر لیا گیا۔