جدہ: جمعہ کو خودکار پارکنگ مفت



جدہ..... جدہ میونسپلٹی نے جمعہ کو خودکار پارکنگ میں گاڑیاں بغیر فیس پارک کرنے کا اعلان کردیا۔ میونسپلٹی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا ہے کہ جمعہ کو کسی بھی شخص سے خودکار پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر کوئی فیس نہیں لی جائیگی۔ خود کار پارکنگ کے آلات جمعہ کو غیر موثر رہیں گے۔