مملکت: آگہی بورڈگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
دمام .... مشرقی ریجن میں مجلس التعاون روڈ پر نصب ٹریفک آگہی بورڈ نے دنیا بھر کے طویل ترین آگہی بورڈ ہونے کااعزاز حاصل کر لیا، یہ 500میٹر لمبا اور 10میٹر اونچا ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔آگہی بورڈ گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف کی ہدایت پر تیار کیا گیا۔ ٹریفک سلامتی کے سربراہ نے انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بورڑ کے اندراج کا سرٹیفکیٹ پیش کردیا۔