پیروں اور ہاتھوں کو چھپانے کیلئے موزے اور دستانے پہننا ضروری نہیں


ریاض..... ادارہ امر بالمعروف عن المنکر کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السند نے واضح کیا ہے کہ خواتین کو موزے اور دستانے پہننے ضروری نہیں۔ مقصد ہاتھوں اور پیرو ںکو عبائے وغیرہ سے چھپالینے سے پورا ہوجاتا ہے۔ فرانس سے الرسالہ چینل کے ذریعے موصول ہونے والے سوال کے جواب میں شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السند سے دریافت کیا گیا تھاکہ کیابیوی شرعی حجاب کی پابندی کرتی ہے تاہم وہ موزے اور دستانے استعمال نہیں کرتی حالانکہ امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ کی روایت کے مطابق عورت کا پورا جسم ناخن سمیت ستر ہے۔ آیا اس کی بیوی کو موزے اور دستانے بھی پہننا ہونگے۔ السند نے کہا کہ ایسا کرنا ضروری نہیں۔