رمضان میں ریل کا نظام الاوقات


ریاض....سعودی ریلوے کمپنی سار نے رمضان المبارک کے دوران ٹرینوں کا نیا نظام الاوقات جاری کردیا۔ ریلوے کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر جنرل عمار النہدی نے بتایا کہ یکم رمضان 16مئی سے ریل کا نیا نظام الاوقات نافذ کیا جائیگا۔ ریاض سے پہلی ٹرین دوپہر 2بجے روانہ ہوگی۔ شام کو 6بجکر 36منٹ پر حائل پہنچے گی۔ حائل سے ریاض واپسی کا سفر قصیم اور المجمعہ کے راستے طے پائیگا۔ 8بجکر 40منٹ پر ٹرین حائل سے روانہ ہوگی جبکہ ریاض نصف شب کے بعد ایک بجکر 11منٹ پر پہنچے گی۔