مرد و زن کے حقوق میں تفریق نہیں


ریاض ...مجلس شوریٰ کی سابق رکن اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی نمائندہ ڈاکٹر ثریا العبید نے واضح کیا ہے کہ سعودی وژن نے حقوق و فرائض کے سلسلے میں مرد و زن کے درمیان کوئی امتیاز نہیں کیا۔ انہوں نے کنگ عبداللہ پیٹرولیم ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سینٹر کے زیر اہتمام ہونے والے ماہانہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وژن 2030ءکے اہداف اسی وقت پورے ہونگے جب سعودی معاشرے میں خواتین کو اپنا کردارادا کرنے کا موقع دیا جائیگا۔